ری ریڈ کل میڈل وے بنیادی سطح پر ایک انقلابی آغاذ ہےجس کا خصوصاً نوجوان برطانوی مسلمانوں کے سامنے اسلام کی رائج الوقت تشریح کی وضاحت کرنا ہے جو زوردار متحرک اور برمحل ہے ۔
عوامی لیکچرز٬سیمنارز اور ثقافتی پرگراموں اور تسلیم شدہ٬روایت پسند اعلیٰ معیار کے علماء کے ذریعے ہم حقیقی مسائل کو زیرِ بحث لاتے ہیں۔ کا کام مٹانا ہے عوام و خاص کے درمیان ان اختلافات کو جو کہ اسلام اور مسلمانوں پرموجودہ دور پر اثر انداز ہو رہے ہیں ہم کْھلے مباحثہ اور با معنی بحث پر یقین رکھتے ہیں
ریڈیکل مڈل وے کی بنیاد ان اصولوں پر قائم ہے۔
دہشت گردی کی ہر شکل سے انکار۔ -
اہم اسلامی فرائض جو کہ رحم، عوامی خدمت اور عدل و انصاف کا پھر سے زندہ کرنااور ان کے نفاذ کا عہد۔
ایک ایسا عہد جس کا ظہور نمایاں طور پر برطانوی مسلمانوں کی شناخت کرتا اورمسلمانوں کو برطانیہ کی معاشرتی اور معاشی زندگی میں بھرپور حصہ لینے کی حوصلہ أفزائ کرتا ہے۔
اور نوجوان طبقہ کو اپنے اطراف میں امن اور اچھی تبدیلیوں کے لیے سرگرمی پر اکساتا ہے۔
ان تمام نطریات کی بنیاد اسلامی سکالرشپ٬روایات اور تہذیب پر ہے۔ اس پروجیکٹ کا عہد ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جہاں مسلمان اِن نظریات میں بامعنی٬روشن خیالی اور تخلیقی انداز میں حصہ لے سکیں۔
۲۰۰۵ءسے لے کر ریڈکل مڈل وے نے ہزاروں نوجوانوں کو اسلامی دنیا کے بہترین عْلماکے ساتھ رابطہ قاہم کروایا ہے۔ ان علما کو دنیا بھر میں مانا جاتا اوران کا احترام کیا جاتا ہے۔ ان میں شامل ہیں؛حبیب علی الجفری٬ حسن لگائے ایٹن٬ معیز مسعودمراد ہاف مین٬ ضیاءاللہ خان٬ شیخ عبداللہ بن بیتہ٬ شیخ حمزہ یوسف٬ ڈاکٹر مصطفی سیرک بوسنیا ہرزوگوونیا کے مفتی اعظم٬ شیخ صالح ہا بیمان مفتی روانڈا٬ امام صہیب ویب٬ شیخ جمال بداوی٬ شیخ ولید محمد٬ شیخ عبداللہ ادھامی٬ شیخ عبدالحکیم مراد٬ڈاکٹر طارق رمضان اور یوسف اسلام۔ یہ تمام نمایاں رہنماہیں۔
دی ریڈیکل مڈل وے ایک ایسی اقلی اور دینیاتی تحریک ہے جو ایمان کے پغیام کو ایسے طریقے سے پیش کرتی ہے جس میں جوش ولولہ ہے لیکن ابہام کی کمی ہے: کسی بھی موضوع کی ممانعت نہیں، اختلافات کو ایک خوبی کے طور پر لیا جاتا ہے اور علماء کرام کی عزت کی جاتی ہے۔ ہمارے فنڈرز اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ علماء کو کام کی آذادی اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہماری تمام سرگرمیوں میں مسلمان طبقہ کی بہتری کو مدِنظر رکھا جاۓ گا۔ علماء کے دوروں کے دوران اْن کو کوئ طے شدہ تحریر نہیں دی جاتی اور وہ فیصلہ کرنے اور بیان کے انتخاب میں دونوں طرح سے آذاد ہیں۔ RMW کے ذیرِاہتمام لیکچرز، سمینار، اور مقالمے ہوتے ہیں جن میں نمایاں طور پر آجکل کے حالات جس میں خارجہ پالیسی، دین و ایمان، شہریت اور جدید دور میں مذہب کا کردار شامل ہیں۔ کی ابتدائی مدد برطانوی گورنمنٹ کی گلوبل اہمیت کے پروگرام DCLG کی گرانٹ کے ذریعے ہوئی۔ اضافی مدد بہت سے اسپانسرز نے کی جن میں کہیں تنظیمیں شامل ہیں۔ 2005 ء سے٬ جب اس منفرد پارٹنرشپ کا آغاز ہوا٬تب سے RMWنے درجنوں اداروں اور گروپس کے ساتھ برطانیہ میں کام کیاہے۔ اہم ساتھیوں اور مددگاروں میں شامل ہیں ٖاسلامی طلباء کی سوسائٹی FOSIS٬ینگ مسلم آرگنائزیشن YMO Q-Newsاور Mahaba Unlimited ۔ ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم ہمیشہ اپنے کام کا دائرہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔